ٹیکس گزاروں کیلئے بائیو میٹرک کا طریقہ مزید آسان

اسلام آباد (بیوروچیف) ٹیکس گزار اب نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے سیلز ٹیکس بائیومیٹرک تصدیق مکمل کر سکیں گے، جسکے بعد روایتی فزیکل ویری فکیشن کی ضرورت ختم کر دی گئی ہے۔پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق کا طریقہ کار ٹیکس گزاروں کے لیے مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔ ٹیکس گزار کو ایپ میں لاگ اِن کرکے بائیومیٹرک تصدیق کے آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا۔بائیومیٹرک تصدیق کے دوران چہرے کی لائیونس اور فنگر پرنٹ کی تصدیق مکمل کرنا ہوگی۔ اس مرحلے پر انڈسٹری میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا آپشن منتخب کرکے سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کا مقصد درج کرنا ہو گا ۔ ٹیکس گزار کو بائیومیٹرک تصدیق کے لیے نارمل یا ایگزیکٹو ترجیح منتخب کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔درخواست کی تمام تفصیلات مکمل کرنے کے بعد ٹیکس گزار درخواست کا جائزہ لے کر اسے سبمٹ کریگا، جسکے بعد پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے بائیومیٹرک ویری فکیشن کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں