عالمی توانائی بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ بڑھ گیا

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی تیل کمپنی آرامکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی توانائی بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلنے تک تیل کی عالمی فراہمی دبا کا شکار رہے گی۔آرامکو کے سربراہ کے مطابق خام تیل کی برآمدات کے لیے مزید متبادل راستوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ بیرونِ ملک تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھانے پر بھی کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ تیل کے ذخائر کو دوبارہ مطلوبہ سطح تک پہنچانے میں دو سال لگ سکتے ہیں، جبکہ تیل کی بھاری مقدار فی الحال استعمال کے لیے دستیاب نہیں ہے۔آرامکو کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہنگامی ذخائر چھ ارب بیرل سے بھی خاصے کم رہ گئے ہیں، جو ممکنہ قلت سے نمٹنے کے لیے آخری دستیاب سہارا ہیں۔انہوں نے خام تیل کی رسد پر شدید دبا اور موجودہ صورتِ حال کو انتہائی تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کی مکمل بحالی تک عالمی توانائی منڈی کو مشکلات کا سامنا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں