فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن فیصل آباد کے راہنما اور ممبر پنجاب اسمبلی میاں محمد طاہر جمیل نے کہا کہ باشعور عوام نے پی ٹی آئی منفی سیاست کو خیر باد کہہ دیا ہے پوری قوم کا حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد ہے کے پی کے نے گورنر راج کے نفاذ کے بعد صوبہ میں خوشحالی آئیگی اور انتشار کی سیا ست کا خاتمہ ہوگا انہوں نے خیبر پختو نخوا میں گورنر راج اور اس ایمرجنسی کے نفاذ کوقانون اور حالا ت کے مطابق درست قرار دیاہے صو بے کی بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور وفاق کے ساتھ عدم تعاون کی وجہ سے آئین کے عین مطابق اٹھایا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے صوبائی خودمختاری کا سہارا لے کر وفاقی اداروں کے ساتھ روابط مکمل طور پر منقطع کر لیے تھے، جس سے ملکی سلامتی خطرے میں پڑی۔خیبر پختونخوا کی حکومت “دانستہ طور پر دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پیچھے ہٹ چکی تھی۔وفاقی حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے کوشاں ہے غربت ‘مہنگائی اور بے روزگاری و لاقانونیت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔




