ماموں کانجن (نامہ نگار) طارق کالونی ماموں کانجن میں سیاسی سرگرمیاں تیز، سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خاں کی جاوید جٹ کی رہائش گاہ پر آمد۔ کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں آنے والے بلدیاتی اور جنرل الیکشن کے حوالے سے خصوصی اور تفصیلی بات چیت ہوئی۔اس موقع پر چوہدری امجد باری گورائیہ، جاوید جٹ اور ان کی تمام جٹ برادری نے سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خاں کی مکمل حمایت اور سپورٹ کا اعلان کر دیا۔شرکا کا کہنا تھا کہ ہمایوں اختر خاں ایک تجربہ کار اور عوامی لیڈر ہیں، ہم ہر الیکشن میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور آئندہ بھی مکمل تعاون جاری رکھیں گے۔میٹنگ میں علاقہ کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی کاموں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔




