فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا’ آج پھر مزید25 وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے’ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیو ں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق نصرت فتح علی خان ہسپتال کے باہر علی سے نقدی’ فون’ بابر چوک میں فیصل سے10ہزار’ فون’ جھال انڈر پاس کے قریب نواز سے74ہزار وفون چھین لیا’431 گ ب کے آصف سے 35ہزار لوٹ لیے’ چراغ کالونی کے قریب شکیلہ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا’ فیصل ہسپتال کے قریب منصب سے فون چھین لیا’ 470 گ ب کے محمد حسن کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ سامان چوری’ اسلام نگر کے شفیق کا گھر لوٹ لیا’ 150 رب کے بلال کے ڈیرہ سے مویشی چوری’ سمندری فضل فارمیسی کے قریب ذکی سے 7ہزار چھین لیے’ غلام محمد آباد کے جواد کلب کے آصف سے 13ہزار’ فون’ مکوآنہ کے قریب عبدالجبار کی اہلیہ سے پرس چھین لیے’ ملت ٹائون کے قریب شہزاد سے نقدی’ فون’ ایڈن گارڈن کے افضل سے نقدی’ فون چھین لیا’ نلکہ کوہالہ کے قریب ندیم سے 40ہزار’ فون چھین لیا اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا سامان لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں رسالے والا کے علی’ 186 رب کے خادم حسین’ سرور کالونی کے حبیب’ سیٹلائٹ ٹائون سے اسد’ اسلام نگر کے ریحان’ جڑانوالہ روڈ سے افضل’ مکوآنہ کے اسحاق’ کوتوالی روڈ سے غلام علی’ جناح کالونی سے پرویز اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔




