ماموں کانجن پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا

ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن ایس ایچ او وسیم طارق کی سرپرستی میں پولیس کی بڑی کاروائی، منشیات فروش گرفتار، 3 کلو سے زائد چرس برآمدتفصیلات کے مطابق تھانہ ماموں کانجن پولیس نے ایس ایچ او وسیم طارق کی سرپرستی میںمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیز کردی۔ پولیس نے دوران ناکہ بندی اور گشت کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش صفدر نامی شخص کو دھر لیا۔ ملزم کی تلاشی لینے پر اس کے قبضہ سے 3300 گرام چرس برآمد ہوئی۔پولیس نے منشیات قبضہ میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ایس ایچ او وسیم طارق کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور علاقہ کو منشیات سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں