ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) سی سی ڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی کارروائی،ضلع خانیوال کی تحصیل کبیر والا میں سی سی ڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ نے مبینہ طور پر ڈکیتی کی آٹھ سے زائد وارداتوں میں ملوث گروہ کیخلا ف کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کی جانب سے مبینہ فائرنگ کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت محمد غضنفر ولد خادم حسین، سکنہ موضع باٹی بنگلہ، تحصیل کبیر والا، ضلع خانیوال کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم چوری اور ڈکیتی کے 60 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ اہم راستوں اور داخلی و خارجی مقامات پر ناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور قانونی کارروائی کی پیش رفت سامنے آنا باقی ہے۔




