ساہیوال ( بیورو چیف) ساہیوال میں ستھرا پنجاب کے ورکرز نے وزیراعلی پنجاب کے ویژن کی دھجیاں اُڑادیں،لوگوں کے گھروں میں پڑا کوڑا تعفن اور کیڑے پیدا کرنے لگ گیابار بار شکایات کرنے کے باوجود ہفتے میں دو دن کوڑا اُٹھانے کی روٹین نہیں بدلی گئی۔شہریوں نے شکائیت کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ بلوں میں واسا،سیوریج اور کوڑے کے واجبات لگا کر بھیج رہی ہے لیکن کام کرنے والے آرام طلب ہو چکے ہیں،وہ ڈیوٹی پر صرف حاضری لگوانے آتے ہیں اور اس سلسلہ میں اوپر سے انہیں چند پیسوں کے بدلے فُل آشیر باد حاصل ہے۔،شہریوں نے کہا کہ جب ہم پرائیویٹ لوگوں کو پیسے دیتے تھے وہ باقاعدگی سے کوڑا اُٹھانے آتے تھے جب سے وزیراعلی پنجاب کی طرف سے یہ سہولت دی گء ہے تب سے لوگوں کے گھروں میں پڑا کوڑا تعفن زدہ اور کیڑے پیدا ہوناشروع ہوجاتے ہیں لیکن ورکرز کو کہا جائے تو وہ آگے سے بدتمیزی کرتے ہیں کہ جاو? جو ہوتا ہے کرلو ہم نے نہیں اُٹھانا کوڑا،شہریوں نے وزیراعلی پنجاب اور اعلی احکام سے اپیل کی ہے کہ اس طرف بھی توجہ دیں اس محکمے میں بھی کرپشن زوروں پر ہے،ورکرز سے تنخواہوں میں سے کٹوتیاں کرکے انہیں من مانی کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔




