فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ نوجوان قیادت ہی آگے آکر پاکستان کے مسائل حل کرسکتی ہے۔ پی ایس ٹی مہنگائی کے ستائے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ تمام صوبائی حلقہ جات میں ذمہ داران وکارکنان گراس روٹ لیول پر بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کریں۔ ان خیالا ت کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی کوآرڈینیٹر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری نے الہی آباد میں PP-114کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام کانفاذ ہی ہمارے تمام مسائل کا حل پیش کرتا ہے۔ بلدیاتی انتخابات عوام کی دہلیز پر مسائل حل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ملک وملت کی فلاح و بہبود کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھیں گے۔ پی پی 114 کے دفتر کا قیام علاقے کے عوام سے مضبوط رابطہ اور خدمت خلق کا عملی ثبوت ہے۔ پروفیسر پیر میاں محمدآصف رضا قادرینے تمام امیدواروں اور کارکنان کو اتحاد، نظم و ضبط اور پرخلوص جذبے کے ساتھ میدان میں اترنے کی تلقین کی۔تقریب کے شرکا نے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان سنی تحریک کے نامزد کردہ امیدواروں کی مکمل حمایت اور کامیابی کا اعادہ کیا۔افتتاحی تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، پاکستان سنی تحریک کی کامیابی اوروطن عزیزمیں اسلامی نظام کے عملی نفاذ کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر پی ایس ٹی کے سٹی صدرمیاں محمد فیاض قادری، ڈاکٹر مقبول احمد عارفین، حافظ فیض رسول قادری، ڈاکٹر قیصر مجید، مرزا غلام فرید و دیگر بھی موجود تھے۔




