اسلام آباد (بیوروچیف) پی پی ایس سی نے بورڈ آف ریونیو میں جونیئر سکیل سٹینوگرافر کی آسامی کے تحریری نتائج کا اعلان کر دیا۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے بورڈ آف ریونیو میں جو نیئر سکیل سٹینوگرافر کی ایک آسامی کیلئے منعقدہ تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس میں پانچ امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں میں کرنے ناز، ثنا امانت، زنیرہ سلیم، محمد عتیق شاہ اور محمد شعیب طارق شامل ہیں۔پی پی ایس سی کے مطابق تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں سے اگلے مرحلے میں ٹائپنگ اور پروفیشنسی ٹیسٹ لیا جائے گا۔




