سوئی گیس پائپ لائنوں کی مرمت کیلئے کھو دی گئی سڑکیں تاحال بحال نہ ہوسکیں

ساہیوال ( بیورو چیف) سوئی گیس پائپ لائنوں کی مرمت کے نام پر کھودی گئی سڑکیں تا حال بحال نہ ہو سکیں، علاقہ مکین شدید پریشان۔ ضلع ساہیوال اور گردو نواح میں سوئی گیس پائپ لائنوں کی مرمت کے نام پر کھودی جانے والی سڑکوں اور گلیوں کی تا حال مرمت نہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مختلف علاقوں میں سڑکیں اور گلیاں کھدائی کے بعد بدستور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جس سے آمد و رفت متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ اہل علاقہ کو روزمرہ زندگی میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کی پائپ لائنوں کی مرمت کے لیے سڑکیں اور گلیاں تو کھو د دی جاتی ہیں، تاہم کام مکمل ہونے کے بعد انہیں سابقہ حالت میں بحال نہیں کیا جاتا۔ کئی مقامات پر کھدائی کے باعث گہرے گڑھے بن چکے ہیں، جہاں بارش یا سیوریج کا پانی جمع ہونے سے صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے اہل علاقہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس پائپ لائنوں کی مرمت کے بعد کھو دی گئی تمام سڑکوں اور گلیوں کو فوری طور پر پختہ کیا جائے اور شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔کا کہنا ہے کہ تر قیاتی ناموں کے نام پر عوام کو مستقل اذیت میں مبتلا رکھنا کسی صورت قابل قبول نہیں، متعلقہ اداروں کو کام مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ متاثرہ سڑکوں کی بحالی بھی یقینی بنانی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں