گوجرہ میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں نہ تھم سکیں

گوجرہ(نامہ نگار) ڈاکوئوں نے مختلف وارداتوں میں راہ گیروںسے مال وزر چھین لیا۔ معلوم ہواہے کہ چک نمبر372ج ب کاسمیع اللہ اپنی موٹرسائیکل پر سوار شہر کی طرف آرہاتھاکہ اس کو تین نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زورپر روک کر اس سے 30ہزارروپے نقدی،موبائل فون،چک قادر آباد کے فلک شیر سے ہزاروں روپے نقدی وموبائل ،اعجاز احمد سے 12ہزاارروپے نقدی و مبوبائل فون،ناصر سے ہزاروں روپے نقدی وموبائل فون جبکہ چک نمبر287ج ب کے معظم خان کو سمندری جاتے ہو ئے گوجرہ بائی پاس کے قریب تین نامعلوم ڈاکوئوںنے گن پوائنٹ پر روک لیااوراس سے 32ہزارروپے نقدسی وقیمتی موبائل چھین لئے اور کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے ۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ سٹی پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کا علم نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں