ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ابھی کام چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔امیتابھ بچن نے ایک انٹرویو میں فلم سازی اور ریٹائرمنٹ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہدایت کار بننے کا خیال بھی کبھی میرے ذہن میں نہیں آیا، کیونکہ میں اس فن کو اتنی اچھی طرح نہیں جانتا۔




