کراچی (شوبز نیوز)نجی ٹی وی پر نشر ہونے والا نیا ڈرامہ سیریل رتبہ اپنے آغاز سے ہی ناظرین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔طاقت اور بدعنوانی جیسے موضوع پر مبنی اس ڈرامے کی کہانی مشہور مصنفہ عمیرہ احمد نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض حسیب حسن نے انجام دیے ہیں۔ڈرامے کی شاندار کاسٹ میں طلحہ چاہوڑ، ہبہ بخاری، زاہد احمد اور مہوش حیات مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہیں۔ڈرامے کی تیسری قسط میں ہبہ بخاری اور طلحہ چاہوڑ (بطور ماہ نور اور ہادی) کی جوڑی نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔




