سمندری (بیورو چیف) ہماری خوش نصیبی ہے کہ اللہ تعالی نے ہمیں نبی اکرم شافع محشر صلی اللہ علیہ وسلم کا امتی ہونے کا اعزاز عطا کیا ہمارے تمام مسائل کا حل سیرت النبی پر عمل پیرا ہونے میں ہے ان خیالات کا اظہار امیر انجمن اہل حدیث نہر بازار سمندری چوہدری عمر حیات نے سالانہ سیرت شافع محشر صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کی بے مثال کامیابی کے موقع پر کیا۔انہوں تمام کارکنان خصوصا مرزا محمد سعود کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ علما کرام کی تقاریر حاضر ین کی بڑی تعداد اور لاجواب انتظامات جماعت کی زندگی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے تمام اراکین انجمن علما کرام اور سول انتظامیہ۔سپیشل انوسٹی گیشن ادارے۔پولیس۔ واپڈا اور میونسپل کارپوریشن ۔ ستھرا پنجاب کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا۔




