پاکستانی بلے باز کھیلنے کی مہارت پیدا کریں’ مائیکل اسمتھ

راولپنڈی (سپورٹس نیوز) پاکستان کے بیٹنگ کوچ مائیکل اسمتھ نے کہا ہے کہ 2027 کے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے پاکستانی بلے بازوں کو مختلف پچوں اور بولنگ اٹیک کے مطابق کھیلنے کی صلاحیت پیدا کرنا ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیم کو چند نمایاں کھلاڑیوں پر انحصار کرنے کے بجائے بیٹنگ کے تمام نمبروں پر مضبوط متبادل تیار کرنے کی ضرورت ہے۔راولپنڈی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے گفتگو کرتے ہوئے مائیکل اسمتھ نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل اگلے 12 ماہ کے دوران ٹیم کو مختلف ملکی اور غیرملکی میدانوں پر ون ڈے کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا، جس سے کھلاڑیوں کو مختلف حالات سے ہم آہنگ ہونے میں مدد ملے گی۔2027 کا ون ڈے ورلڈ کپ اکتوبر اور نومبر میں جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا، جہاں مختلف میدانوں کی پچوں اور کھیل کے حالات پاکستانی بلے بازوں کے لیے بڑا چیلنج ہوں گے۔مائیکل اسمتھ نے سری لنکا کے خلاف حالیہ ٹی 20 سیریز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایسی پچوں پر اچھا کھیل پیش کیا جہاں اضافی رفتار اور بانس موجود تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں