پاکستان کی ماہ نور علی نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دیدی

کوالالمپور (سپورٹس نیوز) پاکستان کی ویمن سکواش کھلاڑی ماہ نور علی نے دنیا کی پہلی ڈائمنڈ کیٹیگری جونیئر اوپن چیمپئن شپ میں بھارت کی سیڈ 5 دیویانشی جین کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ ذرائع کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والی علی سسٹرز میں سب سے بڑی بہن ماہ نور علی نے کوالالمپور کے نیشنل سکواش سینٹر میں جاری ملائیشیا جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں بھارتی کھلاڑی کو ایک بھی گیم جیتنے کا موقع نہ دیا۔ فائنل فور میں رسائی پالی، ماہ نور علی نے 11-7، 11-6 اور 11-6 سے فتح اپنے نام کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں