لاہور (سپورٹس نیوز) پنجاب میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی مالی معاونت اور کھیلوں کے فروغ کے لیے وزیراعلی پنجاب سپورٹس کارڈ تیار کرلیا گیا، جس کے پہلے مرحلے میں 300 کھلاڑیوں کو ایک سال کے لیے ماہانہ 50 ہزار، 70 ہزار اور ایک لاکھ روپے تک سکالرشپس فراہم کی جائیں گی۔ منصوبے کے تحت مجموعی طور پر ایک ہزار کھلاڑیوں کو سپورٹس کارڈ جاری کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔اس حوالے سے پنجاب سٹیڈیم میں یوتھ افئیرزاینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور بینک آف پنجاب کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔




