چنیوٹ(نامہ نگار)جھنگ روڈ پر متھرومہ اسٹاپ کے قریب دو رکشوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور سمیت 5افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ریسکیو 1122کے مطابق حادثہ ممکنہ طور پر دو رکشوں کے آپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں نور محمد ولد برخوردار، عمر 50 سال، اظہر ولد منظور، عمر 35 سال، سکنہ جانی شاہ، کوثر بی بی زوجہ نواز، عمر 32 سال، سکنہ بخاریاں، اللہ جوایا ولد اللہ دتہ، عمر 37 سال، سکنہ موضع سدے، اور عبدالحفیظ ولد ظفر، عمر 14 سال، سکنہ محمدی شریف شامل ہیں۔ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے موقع پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔




