ری فلنگ کے دوران سلنڈردھماکہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نڑوالا روڈ امین پور بائی پاس چوک میں گیس ری فلنگ دکان میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی’ ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ آج صبح نڑوالا امین پور بائی پاس کے قریب دکان میں گیس ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی’ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں