فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تحریکِ منہاج القرآن کے46ویں یومِ تاسیس کے موقع پرضلع میں عظیم الشان تقریب منعقدہوئی۔تقریب کی صدرات ڈویثرنل صدرTMQملک غلام حسین نے کی۔تقریب میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمدادریس قادری،نائب ناظم اعلیٰ سنٹرپنجاب علامہ منہاج الدین قادری،ناظم ضلع اے میاں سہیل مقصود،ملک سرفرازقادری،شیخ محمدامین ، میاں ظہورانور،شیخ ناصرعلی،رانامحمدادریس امبر سریا ، علی رضاقادری،محمدآفاق قادری، قاری ظفر اقبال،غلام محمدقادری،محمدطارق انجم،محمدسیلم قادر ی کے علاوہ تحصیلی اورکارکنان کی کثیرتعدارنے شرکت کی۔تقریب سے رانامحمدادریس قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریکِ منہاج القرآن کا 46 سالہ سفر علم، امن، تجدیدِ دین، فکری بیداری اور خدمتِ انسانیت کی جدوجہد کا مظہر ہے۔ تحریک نے دینی و عصری علوم کے امتزاج، علمی و تحقیقی لٹریچر کی تیاری، نوجوانوں اور خواتین کی تربیت، عشقِ رسولۖ کے فروغ اور بین المسالک ہم آہنگی کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 17اکتوبر 1980 کو رکھی۔ تحریک کا مقصد دین کی جامع تعلیمات کو عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا، نوجوان نسل کی کردار سازی اور معاشرے میں محبت، رواداری اور اتحاد کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ خیر کی دعوت، نیکی کا فروغ اور برائی سے روکنا ایک منظم دینی جماعت کی بنیادی ذمہ داریاں ہیں۔ کسی تحریک کی حقیقی قدر و منزلت کا تعین اس کی عملی خدمات، نظم و ضبط اور اصلاحِ معاشرہ کے لیے کی جانے والی جدوجہد سے ہوتا ہے۔علامہ منہاج الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الحمد اللہ چار دہائیوں سے زائد عرصہ میں تحریک اپنی اثاثی فکر پر پوری قوت کے ساتھ کھڑی ہے اور فرقہ واریت کے خاتمے اور رواداری کے فروغ کے حوالے سے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔منہاج القرآن نے خدمت دین کے باب میں تعلیم اور تحقیق کو ہمیشہ سر فہرست رکھا ہے اور ایسے باوقار تعلیمی ادارے قائم کئے گئے ہیں جو غریب خاندانوں کے بچوں اور بچیوں کو اعلیٰ تعلیم دے رہے ہیں۔منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے فروغ علم کے ساتھ ساتھ شرح خواندگی میں اضافہ کا ذریعہ ہیں۔منہاج القرآن نے خدمت دین سے خدمت انسانیت الگ نہیں کیا اور منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کی صورت میں خدمت خلق کا ایک مربوط نظام قائم کیا ہے ۔آخرمیں یومِ تاسیس کاکیک کاٹاگیا۔




