زرعی شعبے کیلئے اچھی خبر،کراچی پورٹ پر کھاد سے لدے4جہاز لنگر انداز

کراچی (بیوروچیف) کراچی پورٹ پر 4بڑے بحری جہازوں کے ذریعے ایک ساتھ ایک لاکھ 8ہزار 277میٹرک ٹن کھاد کراچی پہنچ گئی۔ ملکی زرعی سپلائی چین میں کھاد کی فراہمی مستحکم ہوگی۔کراچی گیٹ وے ٹرمینل پر کھاد سے لدے 4جہاز لنگر انداز ہوئے جو مجموعی طور پر ایک لاکھ 8ہزار 277میٹرک ٹن کھاد لے کر پہنچے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کھاد کا بڑا ذخیرہ کامیابی سے کم وقت میں ان لوڈ کیا۔کے پی ٹی کے مطابق ان جہازوں میں ایچ ایس ایل میکسیکو نو ہزار 277 میٹرک ٹن پوٹاشیم کھاد لے کر آیا جبکہ ہیپی فانڈر، آکسن آدم اور زونگ چینگ ہونگ شینگ بالترتیب 5 ہزار، 44 ہزار اور 50 ہزار میٹرک ٹن ڈی اے پی کھاد لے کر پہنچے۔ماہرین کے مطابق ڈی اے پی کھاد پاکستان کی ربیع کی فصلوں کے لیے خصوصی اہمیت رکھتی ہے جبکہ کھاد کی بروقت ہینڈلنگ زرعی پیداوار میں اضافے اور ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں