گیری کرسٹن کی مارگلہ ہلز میں مائونٹین بائیکنگ

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق جنوبی افریقی ٹیسٹ کرکٹر گیری کرسٹن نے اسلام آباد کی مارگلہ ہلز میں مانٹین بائیکنگ کے خوب مزے لیے اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گیری کرسٹن نے کہا کہ وہ مائونٹین بائیکنگ کی اجازت ملنے پر شکر گزار ہیں یہ ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے اور انہیں اس کے ذریعے قدرتی مناظر کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔سری لنکن ہیڈ کوچ نے کہا کہ مارگلہ ہلز انتہائی شاندار ہیں اور یہاں مانٹین بائیکنگ کا تجربہ بہت خوشگوار رہا۔بائیکنگ کے دوران انہوں نے کئی پہاڑ دیکھے اور علاقے کے خوبصورت لینڈ اسکیپ کو سراہا۔سابق جنوبی افریقی کرکٹر کے مطابق مانٹین بائیکنگ کے ذریعے کسی بھی ملک کو دیکھنے اور اس کے قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کا منفرد موقع ملتا ہے، جو ایک اچھا تجربہ ہوتا ہے۔گیری کرسٹن نے بتایا کہ وہ صبح جلد اٹھنے کے عادی ہیں اور عموما صبح 8 سے 9 بجے تک اپنی بائیکنگ مکمل کر لیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں