پاکستان اور انگلینڈ کا میچ چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے نام

راولپنڈی (سپورٹس نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ون ڈے ٹرائی سیریز کے دوران 25 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل میچ کو چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 3 ملکی سیریز کا چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل میچ بریسٹ کینسر آگاہی مہم کے تحت کھیلا جائے گااس سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پنک ربن مہم کے تحت خصوصی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم خصوصی طور پر تیار کردہ گلابی کٹ پہنے گی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم، میچ آفیشلز اور کمنٹیٹرز کو بھی گلابی ربن پہننے کی دعوت دی جائے گی۔میچ کے دوران پنک اسٹمپس استعمال ہوں گے اور اسٹیڈیم کی بڑی اسکرینوں اور ایل ای ڈی بورڈز پر آگاہی پیغامات نشر کیے جائیں گے۔پی سی بی کے مطابق میچ شروع ہونے سے دوگھنٹے قبل قذافی اسٹیڈیم میں پنک ربن مہم کی خصوصی سرگرمیوں کا آغاز ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں