فیصل آبادکے34سب انسپکٹرز کی انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 141سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی۔ سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں فیصل آباد کے 34، راولپنڈی 28، ڈی جی خان 20، لاہور کے 19، سرگودھا کے 11افسران شامل،ترقی پانے والوں میں گوجرانوالہ گجرات کے 09، ملتان 09، شیخوپورہ 06، بہاولپور 04جبکہ ساہیوال کا1سب انسپکٹر شامل ہیں۔آئی جی پنجاب کی ایڈیشنل آئی جی پنجاب عمران ارشد کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا،میرٹ، قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے141افسران کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی،ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، ڈاکٹر محمد عابد خان، ڈی ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون عبدالقادر قمر، اے آئی جی ڈسپلن سمیت متعلقہ افسران اجلاس میں موجود تھے۔ ترقی پانے والوں میں ضلع فیصل آباد کے عدنان اسلم F/132′ محمد معظم اسلم F/166′ نوید احمد F/241′ علی حسین F/266′ تنویر احمد F/282′ عاصم فراز F/349′ نعمان اقبال F/404′ عمیر الیاس F/648′ محمد احمد عمار اشرف F/472′ فلک شیر F/554′ عظمیٰ شہزادی F/577′ حسن اعجاز F/580′ امجد علی F/583′ شبیر احمد F/594′ خاور نسیم F/603′ عابدہ پروین F/605′ فرح بتول F/610′ ارم لیاقت F/612′ طلعت صدیق F/613′ امتیاز حسین F/614′ عملدار حسین F/615′ محمد فیصل حنیف F/361′ نوید احمد F/622′ عون محمد F/624′ علی حسن شوکت F/625′ باسط نذیر F/627′ واجد حسین F/628′ عنصر عباس F/629′ محمد امتیاز اعظم F/631′ محمد عمران علی F/394′ محمد اویس F/635′ حبیب اﷲ F/637′ محمد نوشیر F/654 شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں