فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے محمد اشرف، سینئر سبجیکٹ اسپیشلسٹ (گریڈ 18) کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اشرف، جو گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول لیب ایکسیلنٹ چنیوٹ میں بطور سینئر سبجیکٹ اسپیشلسٹ خدمات انجام دے رہے تھے، کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (SE/EE)، پرنسپل سینئر سبجیکٹ اسپیشلسٹ اور دیگر مساوی آسامیوں پر گریڈ 19 میں ترقی دی گئی ہے۔ترقی کے بعد انہیں فوری طور پر ڈویژنل ڈائریکٹر (ایلیمنٹری ایجوکیشن) فیصل آباد ڈویژن کے دفتر میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی خالی آسامی پر کی گئی ہے تاکہ گریڈ 19 میں ترقی کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔




