جماعتوں میں صوبوں پر اتفاق رائے ہونی چاہیے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ ملک اور قوم کی بہتری کے لیے تمام پارلیمانی جماعتوں میں نئے صوبوں کے لئے اتفاق رائے ہونی چاہیئے موجودہ نظام ملک اورقوم کے لیے مفید نہیں اس کے باوجودتمام پارلیمانی جماعتوں کی اتفاقِ رائے کے بغیر نئے صوبوں کاقیام ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی اکثریت صوبوں یاانتظامی یونٹس کے حامی ہیں مگر اس کے لئے ایک ٹیبل پر بیٹھنے کی ضرورت ہے -بعض جماعتوں نے تو نئے صوبوں کے قیام پرجواب بھی دے دیا ہے-ان کاکہناتھاکہ قومی معاملات سے متعلق گفتگومتعلقہ فارم پرکرنی چاہئے ہمیں پی ٹی آئی اور پپلز پارٹی سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کی ضرورت ہے-فیصلے کسی کی خواہشات پرنہیں اتفاقِ رائے سے کئے جاتے ہیں-انہوں نے کہاکہ نئے صوبے بھی جمہوری نظام کے مطابق ہی ہوں گے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں