سمندری (بیورو چیف)شہر کے مختلف بازاروں میں چنگ چی رکشوں کی بے ہنگم پارکنگ، ریڑھی بانوں کی جانب سے راستوں پر قبضے اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے باعث بازاروں میں خریداری کیلئے آنے والی خواتین بچے بوڑھے پریشانی سے دوچار ہیں تجاوزات کی وجہ سے پیدل چلنا محال ہو گیا ہے شہری حلقوں نے بازاروں کی اس صورتحال پر پیرا فورس کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے موثر اور مستقل اقدامات دکھائی نہیں دے رہے ۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے، چنگ چی رکشوں ریڑھی بانوں کے بازاروں میں داخلہ پر پابندی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔




