ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ کے شوہر شعیب ابراہیم نے انکشاف کیا ہے کہ جگر کے سرطان کے علاج کے دوران دیپیکا کا 12 کلو وزن کم ہونے کی بڑی وجہ امیونو تھراپی کے مضر اثرات ہیں، نہ کہ کسی خاص ڈائیٹ پر عمل۔شعیب ابراہیم نے اپنے تازہ ولاگ میں بتایا ہے کہ علاج کے باعث دیپیکا کو متلی اور الٹی کی شکایت رہتی ہے، دیپیکا ہر 2 دن بعد الٹی کرتی ہیں جس سے ان کی جسمانی کمزوری میں اضافہ ہوا ہے۔ولاگ میں دیپیکا ککڑ نے بھی وضاحت کی ہے کہ میں نے ابتدا میں خوراک میں تبدیلی کر کے 5 سے 6 کلو وزن کم کیا تھا، گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران وزن میں ہونے والی کمی علاج کے باعث ہوئی ہے۔شعیب ابراہیم نے سوشل میڈیا پر دیپیکا کی خوراک سے متعلق غلط معلومات پھیلانے والے چینلز کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض افراد پرانی تصاویر استعمال کر کے گمراہ کن دعوے کر رہے ہیں۔




