سیاسی جماعتیں ملکی سلامتی کو دائو پر لگانے سے گریز کریں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) حکمرانوں کی نااہلی اور ناکام معاشی پالیسیوں کی بدولت غریب آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول ناممکن ہوتا جا رہا ہے مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے اور سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے ملکی بقا وسلامتی کو دا پر لگانے سے بھی دریغ نہیں کر رہی ۔ ان خیالات کا اظہار سیاسی وسماجی اور مذہبی شخصیت خالد محمود اعظم آبادی نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 15نومبر کو مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والی آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس اپنی مثال آپ ہو گی ۔جسمیں لاکھوں فرزندان اسلام جمع ہو کر پاکستان کو صحیح معنوں میں اسلامیہ جمہوریہ پاکستان بنانے ، فحاشی و عریانی کے خاتمے ، نفاذ اسلام کی راہ کو ہموار کرنے ، نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچا کر قرآن وحدیث کی اشاعت میں اہم کردار ادا کرنے ، تحفظ حرمین شریفین و استحکام پاکستان کیلئے مر مٹنے کا عزم کرے گے ۔ آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس زیر امارت سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان ، زیر نظامت علامہ عبدالرشید حجازی مرکزی ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان منعقد ہو گی ۔ جبکہ کانفرنس کے ناظم ایڈیشنل ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ سید سبطین شاہ نقوی ہونگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں