پنجاب حکومت کا 61 سال پرانا قانون تبدیل کرنیکا فیصلہ

لاہور ( بیو رو چیف ) پنجاب حکومت نے 61سال پرانا قانون تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پنجاب آرمز آرڈیننس 1965میں ترمیم کرکے پنجاب آرمز ترمیمی ایکٹ 2026لانے کی تیاری شروع کر دی،پنجاب میں ناجائز اسلحہ رکھنے اور فروخت کرنے کے قوانین مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ترجمان ذرائع کے مطابق ترمیمی قانون میں نئی دفعہ 14-اے شامل کرنے کی تجویز پیش کی گئی، ناجائز اسلحہ کے مقدمات ناقابل ضمانت قرار دینیکیلئیقانونی ترمیم کا فیصلہ کیا گیا، راضی نامے کی گنجائش ختم کرنے کے لیے قانونی ترامیم کی تجویز پیش کی گئی۔قتل، راہزنی کیساتھ ناجائز اسلحہ کے مقدمات بھی ایک ہی عدالت میں چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔مختلف عدالتوں میں زیر التوا ناجائز اسلحہ کے مقدمات مرکزی عدالت منتقل کیے جائیں گے۔.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں