فوج نے ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا منہ تو ڑجواب دیا

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ فتنتہ الخوارج اور ان کے پشت پناہوں کو سرعام تختہ دار پر لٹکایا جائے تاکہ پاکستان امن و امان کا گہوارہ بن سکے۔ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاک فوج نے ہمیشہ ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا کا منہ ٹور جواب دیا ہے۔ ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ حالیہ آپریشن پوری قوم کی آواز ہے اپنے مذہب و سیاست کی آڑ میں ملکی امن و امان کو تباہ کرنے والے شر پسند عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں انہیں کڑی سے کڑی سزا ملنا چاہیے۔ ہمسایہ ملک کی جنگ کے دوران پاکستان اور پاک فوج نے ہزاروں قربانیاں دی ہیں۔ ملکی معیشت کو تباہ اور دنیا بھر میں اپنے وقار کو داؤ پر لگانے سے بھی دریغ نہیں کیا مگر افسوس وہی ہمسایہ دوست احسان فراموشی کی تمام حدوں کو پامال کرتے ہوئے اپنے ملک میں دہشت گردوں کو پال رہا ہے۔ آئے روز پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث ہونے کے واضح اور ٹھوس ثبوت ہونے کے باوجود دہشت گردوں کو اپنے ملک میں پناہ دے رکھی ہے۔ پاکستان پر حملے کرنے پر جوابی وار سے انہیں چھٹی کا دودھ یاد دلانے پر ہم پاک فوج کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ اندرونی و بیرونی ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے ہم سب پاک فوج کے ساتھ ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں