کمالیہ (نامہ نگار)وائلڈ لائف پارک بنیادی سہولیات سے محروم، جھیل اور فوارے طویل عرصے سے بند، شہری پریشان وائلڈ لائف پارک، جو کبھی شہریوں بالخصوص بچوں کے لیے سیر و تفریح کا بہترین مرکز سمجھا جاتا تھا، آج بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث مسائل کا شکار ہے ۔ پارک میں موجود جھیل اور فوارہ عرصہ دراز سے بند پڑے ہیں، جبکہ واش رومز، بیٹھنے کے لیے بینچز اور صفائی ستھرائی کی صورتحال بھی انتہائی خراب بتائی جاتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وائلڈ لائف پارک میں تفریح کے لیے آنے والے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے ۔ پارک کی رونق بڑھانے والی جھیل اور فوارے طویل عرصے سے غیر فعال ہیں، جس کے باعث پارک کی خوبصورتی اور تفریحی ماحول متاثر ہو رہا ہے ۔ دوسری جانب واش رومز کی ناقص حالت، بینچز کی کمی یا خستہ حالی اور صفائی ستھرائی کے نامناسب انتظامات نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ وائلڈ لا ئف پارک بچوں اور خاندانوں کے لیے ایک اہم تفر یحی مقام ہے ، تاہم مناسب دیکھ بھال اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث اس کی افادیت متاثر ہو رہی ہے ۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پارک کی فوری بحالی کے لیے اقدامات کیے جائیں، جھیل اور فوارے کو فعال بنایا جائے ، واش رومز اور بینچز کی حالت بہتر کی جائے اور صفائی ستھرائی کے مثر انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ تاکہ شہریوں کو صحت مند اور خوشگوار تفریحی ماحول میسر آ سکے ۔




