RPOساہیوال کے غفلت کے مرتکب 3اہلکاروں کو جبری ریٹائرکرنے کے احکامات

ساہیوال (بیورو چیف) ریجنل پولیس آفیسر پیٹرولنگ پولیس ساہیوال غازی محمد عمر فاروق نے میرٹ، شفافیت، ویلفیئر، نظم و نسق کی عملداری اور عام رسائی کے ایجنڈہ پر عملدرآمد کے دوران محکمانہ کارکردگی بہتر بنانے اور اہلکارو ں کے مسائل کے حل کیلئے(اجلاس عام پولیس) کے انعقاد اور اردل رومز کے دوران اہم فیصلے کرتے ہوئے گھروں سے دور تعینات 100 مرد و خواتین افسران و اہلکاروں کو ان کی خواہش کے مطابق پوسٹنگ دے دی، جبکہ 769 افسران و اہلکاروں کو فیلڈ ڈیوٹی کے دوران بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا۔ایس پی پیٹرولنگ غازی محمد عمر فاروق نے گھریلو مسائل اور تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر 20 لیڈی اہلکاروں کو فیلڈ ڈیوٹی سے دفتری تعیناتی پر منتقل کیا، جبکہ بنیادی وجوہات اور طبی مسائل کے پیش نظر 60 مرد و خواتین اہلکاروں کو درخواستوں پر خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر طویل رخصت (لونگ لیو) جاری کی تاکہ وہ اپنے مسائل حل کرکے بہتر انداز میں محکمانہ فرائض انجام دے سکیں۔اردل رومز کے دوران ڈسپلنری کاروائیوں کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب 3 اہلکاروں کو جبری ریٹائر کرنے کے احکامات جاری کیے گئے، 2 اہلکاروں کو عہدوں سے تنزلی، 11 کو سروس ضبطگی اور 24 اہلکاروں کو جرمانوں کی سزائیں دی گئیں۔ اس موقع پر بہترین کارکردگی دکھانے والے 769 افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹسCC(III) دیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں