لاہور (سپورٹس نیوز) لاہور بورڈ نے انٹر اسکول اور انٹر کالجیٹ کھیلوں کے کھلاڑیوں، کوچز اور منیجرز کے لیے مختص رقم میں اضافہ کر دیا, لاہور بورڈ نے اس سال مجموعی طور پر 1 کروڑ 35 لاکھ روپے کے نقد انعامات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد لاہور بورڈ پاکستان کے تعلیمی بورڈز میں کھیلوں کے مقابلوں کے لیے سب سے زیادہ نقد انعامات دینے والا بورڈ بن گیا,بورڈ نے کھلاڑیوں،کوچز اور منیجرز کی ادائیگی کو شفاف بنانے کے لئے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کھلاڑی کو اس کے انعام کی رقم براہِ راست اس کے اپنے ڈیجیٹل اکائونٹ میں منتقل کی جائے گی, کوچز، مینیجرز اور ٹیکنیکل آفیشلز کی ادائیگیاں بھی ان کے متعلقہ ذاتی ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے کی جائیں گی,اس جدید نظام سے ادائیگیوں میں شفافیت، جواب دہی اور میرٹ کو فروغ ملے گا۔اہم اقدامات چیئرمین ٹاسک فورس برائے امتحانات مزمل محمود، چیئرمین لاہور بورڈ انجینئر ڈاکٹر بدر الاسلام اور سیکرٹری میاں رضوان نذیر ، ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر بدر محی الدین کی سرپرستی میں کئے جائیں گے۔




