مسلمان فاسٹ بولر محمد شامی بھارتی ٹیم میں کم بیک کیلئے پرامید

لاہور (سپورٹس نیوز) بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے نیوزی لینڈ کے آئندہ دورے کے لیے ٹیم میں منتخب نہ ہونے کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی امید کا اظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مکمل فٹ ہیں، اچھی ردھم میں بولنگ کر رہے ہیں اور اب بھی اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔بنگال اور سروسز کے درمیان رانجی ٹرافی میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد شامی نے کہا کہ انہیں امید کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے، کیونکہ کسی بھی شعبے میں کامیابی کے لیے ہدف کا تعین اور اسے حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھنا ضروری ہے۔شامی کا کہنا تھا کہ وہ امید کیوں چھوڑیں۔ امید ہمیشہ برقرار رہنی چاہیے۔ کسی بھی شعبے میں انسان کو امید نہیں چھوڑنی چاہیے بلکہ ہمیشہ ایک ہدف سامنے رکھنا چاہیے۔ اگر وہ رانجی ٹرافی کھیل رہے ہیں تو اس کا مقصد بھی اپنی ریاست کے لیے ٹائٹل جیتنا ہے۔ اہداف ہمیشہ ہونے چاہییں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں