صاحبزادہ فرحان کو ون ڈے میں موقع دینے کی تجویز

کراچی(سپورٹس نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج بلے باز شاہد آفریدی نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان کو ون ڈے ٹیم میں موقع دینے کی تجویز پیش کی ہے۔شاہد آفریدی نے انگلینڈ کے خلاف راولپنڈی میں سہ ملکی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی 87 رنز سے شاندار کامیابی کے بعد عرفات منہاس اور حسن نواز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دونوں کی تعریف کی۔سابق کپتان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں صاحبزادہ فرحان کو ون ڈے ٹیم میں موقع دینے کی تجویز بھی پیش کی۔اس کے علاوہ محمد یوسف نے عرفات منہاس، حسن نواز اور سعد بیگ کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے مزید کہا کہ سمیر منہاس، رضااللہ، معاذ صداقت، عاکف جاوید اور علی رضا بھی مستقبل کے بڑے اسٹارز میں شمار ہوسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں