ٹائیگر شروف پر حملے کے بعد سلمان خان پہلی بار منظرِ عام پر

ممبئی (شوبز نیوز)حال ہی میں بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف پر ہونے والے حملے کے بعد سلمان خان گزشتہ روز پہلی بار منظرِ عام پر آئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبنگ اداکار کو ممبئی کے نجی ایئر پورٹ پر مسلح سیکیورٹی اہلکاروں کے حصار میں دیکھا گیا۔اداکار ٹائیگر شروف پر 18 اکتوبر کو قاتلانہ حملے کی کوشش کے بعد فلمی صنعت میں سنجیدہ فضا چھائی ہوئی ہے، اس واقعے کے سلسلے میں اب تک 4 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔مہاراشٹر کے نائب وزیرِاعلی ایکناتھ شندے نے ٹائیگر شروف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد تمام معروف شخصیات کی سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی تھی اور بظاہر اس عمل کا آغاز ہو چکا ہے۔سلمان خان ممبئی کے نجی ایئر پورٹ پر معمول سے زیادہ سخت سیکیورٹی کے حصار میں دکھائی دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں