معروف موسیقار وقار علی پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا

لاہور (شوبز نیوز) پاکستان کے معروف موسیقار وقار علی پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی بیماری کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں، دوستوں اور خیر خواہوں سے دعائوں کی اپیل کی ہے۔وقار علی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ حال ہی میں انہیں اسٹیج فور پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جو ان کے اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے زندگی کا ایک مشکل مرحلہ ہے لیکن میں ایمان اور حوصلے کیساتھ ہر دن گزار رہا ہوں۔انہوں نے لکھا کہ کہ اس نوعیت کی خبر شیئر کرنا آسان نہیں لیکن وہ ان تمام لوگوں کو اعتماد میں لینا ضروری سمجھتے ہیں جو برسوں سے ان کے سفر کا حصہ رہے ہیں اور انہیں محبت اور حمایت سے نوازتے آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ موسیقی ہمیشہ سے لوگوں کے ساتھ رابطے کا ذریعہ رہی ہے، اپنے کام کے ذریعے مداحوں سے ملنے والی محبت ان کے لیے ناقابلِ بیان ہے۔وقار علی نے اپنے پیغام میں مداحوں سے خصوصی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں