ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی اداکار رام کپور نے واضح کیا ہے کہ وزن کم کرنے والی ادویات جسمانی ورزش کی جگہ نہیں لے سکتیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دوا کے ذریعے وزن کم کرنے کے باوجود جسم کو متحرک رکھنا ضروری ہے، کیونکہ صرف وزن میں کمی پر توجہ دینے سے پٹھوں کی مقدار بھی متاثر ہو سکتی ہے۔رام کپور نے وزن میں نمایاں کمی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔ ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے اپنے سفر کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جو افراد وزن کم کرنے کیلئے ادویات استعمال کرنا چاہتے ہیں۔




