اسلام آباد (شوبز نیوز) پاکستان ایمبیسی تہران اور ای سی آئی کے اشتراک سے پاکستان کی شناخت کے سفر پر مبنی ڈاکومنٹری پاکستان تھرو ایجز کی نمائش کی گئی۔ ڈاکومنٹری کی اسکریننگ کے موقع پربڑی تعداد میں آرٹ، کلچر، ٹوارزم، تعلیمی اداروں کے نمائندوں اور سفارت کاروں نے شرکت کی۔دستاویزی فلم میں مہرگڑھ، گندھارا اور وادی سندھ کی قدیم تہذیبوں کے آغاز، زبانوں کی ابتدا، مختلف ثقافتوں کے امتزاج اور ان خطوں کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے جو آج کے پاکستان پر مشتمل ہیں۔ایران کے ثقافت، ورثہ، سیاحت اور دستکاری کے نائب وزیر ڈاکٹر انوشیروان محسنی بندپے نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔




