لاہور (سپورٹس نیوز)پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا ورچوئل اجلاس چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی صدارت میں ہوا جس میں مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 2027 سیزن 18 مارچ سے شروع ہوگا، شیڈول کا اعلان پی ایس ایل کرکٹ کمیٹی باہمی مشاورت سے کرے گی۔ تین سے گیارہ اپریل تک پاکستان میں ساوتھ ایشین گیمز کے دوران پی ایس ایل میچز لاہور اور راولپنڈی میں نہیں رکھے جائیں گے۔فائنل اور اختتامی تقریب لاہور میں کرائے جانے کا امکان ہے جبکہ پلئیرز ری ٹینشن اور ڈائریکٹ سائننگ پر بھی مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔پلئیرز آکشن 23 جنوری کو کرانے کی تجویز زیر غور ہے۔ پی ایس ایل 12 کی آکشن بیرون ملک کرانے کی تجویز پر حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔نان ری کوری پے منٹ کے لیے ڈیڈ لائن 31 اکتوبر مقرر کردی گئی ہے۔




