لاہور (سپورٹس نیوز) سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کا دورہ کیا۔محمد عامر نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جدید سہولتوں، ترقیاتی منصوبوں اور نوجوان کرکٹرز کی تربیت کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا کریڈٹ چیئرمین پی سی بی کو جاتا ہے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جدید سہولتیں اور ترقیاتی کام دیکھ کر خوشی ہوئی ان منصوبوں میں تسلسل برقرار رہا تو پاکستان کرکٹ میں مزید بہتری آئے گی۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز خوش قسمت ہیں کہ انہیں جدید سہولتیں اور بہترین ماحول میسر ہے، نئی بولنگ مشین بلے بازوں کی تکنیک بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو گی۔




