بارسلونا(سپورٹس نیوز) ارجنٹائن کے معروف فٹبالر لیونل میسی کو اسپین میں سال 2026کے لیے باوقار پرنسس آف آسٹوریاس ایوارڈ فار اسپورٹس سے نوازا گیا ہے۔39 سالہ لیونل میسی نے اسپین کے شہر اوویڈو کے کیمپوامور تھیٹر میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں یہ اعزاز حاصل کر کے تاریخ کے صفحات میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔ اس ایوارڈ کو اپنے نام کرنے کے بعد میسی انفرادی حیثیت میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے اور واحد فٹبالر بن گئے ہیں۔:اسپین کا سب سے بڑا اسپورٹس ایوارڈ اور باوقار پرنسس آف آسٹوریاس ایوارڈ فار اسپورٹس 2026 حاصل کرنے پر فٹبال کی دنیا کے جھمگماتے ستارے اور ارجنٹائن کے نامور کھلاڑی لیونل میسی کو دنیا بھر سے مبارکبادیں پیش کی جا رہی ہیں۔




