پشاور(سپورٹس نیوز) خیبرپختونخوا کی نئی صوبائی حکومت نے ضلع مہمند میں نوجوانوں کو کھیلوں کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے 16 نئی کرکٹ پچز اور 8 والی بال گرائونڈز کی تعمیر شروع کر دی ہے۔صوبائی حکومتی ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت 6 کرکٹ پچز اور 3 والی بال گرائونڈز کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، جبکہ باقی گرائونڈز کی تعمیر بھی جلد مکمل کر لی جائے گی۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں کھیلوں کی کٹس بھی فراہم کی جائیں گی۔ان اقدامات کا مقصد صوبے کے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا اور کھیلوں کی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔




