لاہور (سپورٹس نیوز) ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ یار حسین نے کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے خدمات پر ACTIVIT کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور نیشنل ہسپتال ڈی ایچ اے لاہور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان آفتاب احمد کو اعزاز سے نوازا ہے۔پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی نے حالیہ ملاقات میں کھیلوں کے لیے اسپانسرشپ، طبی و غذائی معاونت اور کھیلوں کی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے خدمات کو سراہا اس سلسلے میںسپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر کے ڈائریکٹر کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ یار حسین نے اگست 2026 میں پی ایس بی سینٹر لاہور میں یومِ آزادی کی تقریبات کے لیے اسپانسرشپ اور تعاون کو بھی سراہا۔ ان کے مطابق معاہدے کا مقصد کھیلوں کی ترقی، کھلاڑیوں کی معاونت اور مشترکہ اقدامات کے ذریعے پاکستان میں کھیلوں کے مواقع کو وسعت دینا ہے۔ملاقات میں کھیلوں کے مقابلوں اور کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے نجی شعبے کی شمولیت کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی۔




