رشتہ سے انکار ، دلہن ولیمہ کی تقریب سے واپس آتے قتل

گوجرانوالہ (نامہ نگار) گوجرانوالہ میں رشتے سے انکارپرملزمان کی فائرنگ سے دلہن اپنے ولیمہ کے روزقتل ہوگئی۔ قتل کی لرزہ خیز واقعہ تھانہ اروپ کے علاقہ گلشن کالونی میں پیش آیا جہاں مہندی والے ہاتھ خون میں رنگ گئے اوردلہن کو ولیمہ کے روز بے دردی سے قتل کردیا گیا۔اہل خانہ کے مطابق ولیمہ کی تقریب سے واپس گھر جاتے ہوئیدلہن کی گاڑی کو موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے روکا ،جس کے بعدسرفراز نامی ملزم نے دلہن صباپر اندھادھند فائرنگ کردی، دلہن کے پیٹ میں گولیاں لگیں جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔ دلہن کے بہیمانہ قتل سے خوشیوں بھرے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔ تھانہ اروپ میں مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں