کولڈ ڈرنکس تیار کرنیوالے یونٹس کی نگرانی سخت کرنیکا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کولڈ ڈرنکس تیار کرنے والے یونٹس کی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت لاہور سمیت مختلف شہروں میں کوکا کولا بیوریجز کے مینوفیکچرنگ یونٹس کی مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے۔ایف بی آر کے افسران سیلز ٹیکس ایکٹ 1990اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005کے تحت یونٹس میں پیداوار، فروخت اور اسٹاک کی کڑی نگرانی کریں گے۔ اس مقصد کیلئے نامزد افسران تیار ہونے والی کولڈ ڈرنکس کا روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ مرتب کریں گے اور پیداوار و اسٹاک کی صورتحال سے متعلق باقاعدہ رپورٹس جمع کرائیں گے۔مانیٹرنگ کے دوران سیلز ٹیکس سمیت دیگر متعلقہ معاملات اور ٹیکس قوانین پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ایف بی آر نے کولڈ ڈرنکس کی تیاری سے فروخت تک ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور ٹیکس قوانین کی پابندی یقینی بنانے کے لیے نگرانی کے نظام کو مزید مثر بنانیکا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں