پاکستان اور چین کو جونیئر کی ٹیموں میں28اکتوبر کو دوستانہ میچ کھیلا جائیگا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے 28 اکتوبر کو گوجرہ انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان اور چین کی جونیئر ہاکی ٹیموں کے مابین دوستانہ میچ کھیلا جائیگا۔ میچ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی ستھرائی، ریسکیو اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلا س میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر و سوشل سروسز حاکم خان، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ مجاہد عباس، اسسٹنٹ کمشنرز، ایس سی ڈی او پیرا فورس، ڈسٹر کٹ سپورٹس آفیسر محمد جمیل، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ، سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122، چیف آفیسر ضلع کونسل و میونسپل کمیٹیز اور سکیورٹی اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈسٹر کٹ سپورٹس آفیسر محمد جمیل نے پاکستان اور چین کی جونیئر ہاکی ٹیموں کے مابین دوستانہ میچ کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ میچ کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، پیرا فورس، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، محکمہ صحت، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور میونسپل ادارے باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ اس موقع پر سکیورٹی انتظامات، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، اسٹیڈیم اور اطراف میں صفائی ستھرائی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے کہا کہ گوجرہ ہاکی کے حوالے سے ملک بھر میں نمایاں شناخت رکھتا ہے اور اس شہر کے نامور کھلاڑی قومی و بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں