اسلام آباد (سپورٹس نیوز)تمغہ امتیاز حاصل کرنے والے پاکستان کے نامور لانگ رینج اسپورٹس شوٹراور اسپورٹس سائیکالوجسٹ محسن نواز نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں اور تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کو پولیو اور مختلف بیماریوں سے بچنے کے لئے آگاہی فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔ پولیو سے حفاظت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی پولیو سے حفاظت کا عالمی دن24اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں ماہرین صحت پولیو سے حفاظت کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہیں۔ محسن نواز نے کہا کہ پاکستان میں یہ دن خصوصی طور پر ان پولیو ورکرز کی انتھک کوششوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منایا جارہا ہے




